کیا شہد بلڈ پریشر کم کرتا ہے؟ بہت سے لوگ honey for high blood pressure اور low blood pressure ka ilaj ڈھونڈتے ہیں۔ سیدھا جواب: اب تک کی تحقیق میں شہد کا بلڈ پریشر پر کوئی واضح اثر نہیں ملا۔ بلڈ پریشر کم رکھنے کے لیے نمک، ورزش، وزن اور ڈاکٹر کی دوا کہیں زیادہ اہم ہیں۔
تحقیق کیا کہتی ہے؟
کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کے محققین نے 2023 میں شہد کے 18 تجربات (1,105 لوگ) کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق:
- مجموعی طور پر شہد کا اوپر والے بلڈ پریشر (systolic) پر کوئی واضح اثر نہیں ملا۔
- زیادہ شہد کھانے والے تجربات میں ہلکی سی کمی کا رجحان ملا: ہر 10 گرام زیادہ شہد پر تقریباً <span dir="ltr">0.72 mmHg</span>، جو بہت معمولی ہے۔
- ایک تجربہ نکالنے سے نتیجہ اُلٹ کر بلڈ پریشر میں اضافہ دکھانے لگا، یعنی یہ نتائج پکے نہیں۔
اسی جائزے میں شہد کا شوگر اور کولیسٹرول پر کیا اثر ملا، یہ یہاں پڑھیں۔ یاد رکھیں، شہد بھی میٹھا (فری شوگر) ہے؛ روزانہ کتنا مناسب ہے، یہ یہاں دیکھیں۔
ہائی بلڈ پریشر: NHS کیا کہتا ہے؟
برطانیہ کی سرکاری صحت سروس NHS کے مطابق:
- ہائی بلڈ پریشر سے عام طور پر کوئی علامت نہیں ہوتی؛ پتا چلانے کا واحد طریقہ بلڈ پریشر چیک کروانا ہے۔
- عام طور پر <span dir="ltr">140/90</span> یا زیادہ (ڈاکٹر کے پاس) اور <span dir="ltr">135/85</span> یا زیادہ (گھر پر) کو ہائی سمجھا جاتا ہے۔
- جنوبی ایشیائی نسل کے لوگوں میں اس کا خطرہ زیادہ بتایا گیا ہے۔
NHS یہ کرنے کو کہتا ہے:
- نمک کم کریں: نمکین کھانوں سے بچیں اور کھانے میں اوپر سے نمک نہ ڈالیں۔
- ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کریں۔
- وزن زیادہ ہو تو کم کریں، اور متوازن کھانا کھائیں۔
- چائے، کافی اور کولا جیسی کیفین والی چیزیں زیادہ نہ پئیں، اور سگریٹ نہ پئیں۔
دوا: اگر ڈاکٹر نے بلڈ پریشر کی دوا دی ہے تو شہد یا کسی ٹوٹکے کے بھروسے پر اسے اپنے ڈاکٹر سے پوچھے بغیر بند نہ کریں۔
لو بلڈ پریشر: NHS کیا کہتا ہے؟
NHS کے مطابق <span dir="ltr">90/60</span> سے کم ریڈنگ لو بلڈ پریشر ہے۔ اس میں چکر، متلی، دھندلا نظر آنا، کمزوری یا بے ہوشی ہو سکتی ہے۔ NHS یہ کرنے کو کہتا ہے:
- بیٹھے یا لیٹے سے آہستہ آہستہ اٹھیں۔
- تھوڑا تھوڑا اور بار بار کھائیں۔
- پانی زیادہ پئیں۔
- بار بار چکر آئیں یا بے ہوشی ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔
NHS کے لو بلڈ پریشر والے صفحے پر شہد کا کوئی ذکر نہیں۔
فوراً مدد کب لیں؟
NHS کے مطابق سینے میں اچانک درد جو نہ جائے، یا درد بازو، گردن، جبڑے، پیٹ یا کمر تک پھیلے، یا ساتھ پسینہ، متلی، چکر یا سانس پھولے تو فوراً ایمرجنسی جائیں، اور خود گاڑی چلا کر نہ جائیں۔
شہد کے بارے میں کوئی سوال ہو تو واٹس ایپ پر پوچھیں: 03394148413
ایک سال سے کم عمر بچے کو شہد نہ دیں۔
حوالہ جات
- Ahmed A, Tul-Noor Z, Lee D, et al., Khan TA, Sievenpiper JL (2023). Effect of honey on cardiometabolic risk factors: a systematic review and meta-analysis. Nutrition Reviews 81(7):758–774. https://pmc.ncbi.nlm.nih.gov/articles/PMC10251304/
- NHS, High blood pressure (hypertension): https://www.nhs.uk/conditions/high-blood-pressure/
- NHS, Low blood pressure (hypotension): https://www.nhs.uk/conditions/low-blood-pressure-hypotension/
متعلقہ تحریریں
تمام تحریریں ←
شہد، کولیسٹرول اور شوگر: 18 تجربات کا جائزہ کیا کہتا ہے؟
ٹورنٹو یونیورسٹی کے محققین نے شہد پر 18 کنٹرولڈ تجربات کا جائزہ لیا، جن میں سے آدھے امریکہ، ترکی اور پاکستان میں ہوئے۔ کولیسٹرول اور شوگر پر کیا اثر ملا، ثبوت کتنا مضبوط ہے، اور شہد پھر بھی «شکر» کیوں ہے؟
مکمل پڑھیں ←
شہد کب، کتنا اور کیسے کھائیں؟ شہد کھانے کا بہترین وقت اور سنت طریقہ
شہد کھانے کا بہترین وقت کیا ہے؟ کوئی ایک وقت سائنسی طور پر ثابت نہیں؛ اصل بات مقدار ہے۔ جانیے صبح، رات اور نہار منہ شہد کے بارے میں کیا معلوم ہے، روزانہ کتنا شہد مناسب ہے، اور شہد کھانے کا سنت طریقہ کیا ہے اور کیا نہیں۔
مکمل پڑھیں ←
خون صاف کرنے والا شہد؟ طبِ یونانی میں مصفیِ دم، دافعِ تعفن اور جالی
یونانی کتابوں میں شہد کو مصفیِ دم (خون صاف کرنے والا)، دافعِ تعفن (تعفن دور کرنے والا) اور جالی (میل صاف کرنے والا) کہا گیا ہے۔ جانیے ان لفظوں کا مطلب، کتابوں کی احتیاط، اور کب خون کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔
مکمل پڑھیں ←