آخری تبدیلی: 4 نومبر 2026
ڈیلیوری کے علاقے
ہم پورے پاکستان میں کورئیر کے ذریعے ڈیلیوری کرتے ہیں۔
ڈیلیوری میں کتنا وقت لگتا ہے
- آرڈر ملنے پر ہم فون یا واٹس ایپ پر اسٹاک کی تصدیق کرتے ہیں۔ تصدیق کے بعد بڑے شہروں میں عموماً 2 سے 3 دن اور دیگر علاقوں میں 3 سے 5 دن۔
- اگر مطلوبہ شہد اس وقت اسٹاک میں نہ ہو تو ہم متوقع تاریخ یا کوئی متبادل بتا دیتے ہیں، یا آپ آرڈر منسوخ کر سکتے ہیں۔
- یہ مدت اندازہ ہے۔ کورئیر، موسم، تعطیلات یا دور دراز علاقے کی وجہ سے کبھی کبھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ڈیلیوری چارجز اور ادائیگی
پہلے کلو کے ڈیلیوری چارجز صوبے یا علاقے کے حساب سے یہ ہیں؛ آرڈر کنفرم کرنے سے پہلے چیک آؤٹ پر کل رقم صاف دکھائی جاتی ہے:
| پنجاب | Rs 300 |
| سندھ | Rs 300 |
| خیبر پختونخوا | Rs 300 |
| بلوچستان | Rs 300 |
| اسلام آباد | Rs 300 |
| گلگت بلتستان | Rs 300 |
| آزاد کشمیر | Rs 300 |
- پہلے کلو کے بعد ہر اضافی کلو پر Rs 100 مزید؛ مثلاً 3 کلو کے آرڈر پر پہلے کلو کا چارج اور دو اضافی کلو۔
- کیش آن ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے: آپ پارسل وصول کرتے وقت ادائیگی کرتے ہیں۔
پیکنگ
شہد سیل بند، فوڈ گریڈ 1 کلو بوتلوں میں محفوظ پیکنگ کے ساتھ بھیجا جاتا ہے — جتنے کلو کا آرڈر ہو، اتنی بوتلیں۔ خالص چھتا فوڈ گریڈ ڈبے میں بند کر کے بھیجا جاتا ہے تاکہ اس کے خانے نہ ٹوٹیں (گرمی میں کٹے کناروں سے تھوڑا شہد رس آنا قدرتی ہے)، اور خالص موم کلو کے حساب سے مضبوط پیکنگ میں۔
پارسل وصول کرتے وقت
پارسل کھولتے وقت اس کی ویڈیو یا تصویر بنا لیں۔ اگر بوتل ٹوٹی یا لیک ہو، یا سامان آرڈر سے مختلف ہو تو فوراً ہمیں واٹس ایپ کریں — تفصیل ہماری واپسی اور رقم کی واپسی کی پالیسی میں ہے۔
غلط پتہ یا پارسل وصول نہ ہونا
براہِ کرم مکمل پتہ اور درست فون نمبر دیں تاکہ کورئیر آپ سے رابطہ کر سکے۔ اگر پتہ غلط ہونے یا وصول نہ کرنے کی وجہ سے پارسل واپس آ جائے تو دوبارہ بھیجنے کے لیے ہم آپ سے رابطہ کریں گے؛ ایسی صورت میں دوبارہ ڈیلیوری کے چارجز لگ سکتے ہیں۔
بڑے آرڈرز
عید، شادی یا دفتری تحائف اور بڑے آرڈرز کی ڈیلیوری کا وقت اور طریقہ واٹس ایپ پر الگ سے طے کیا جاتا ہے۔
رابطہ
اپنے آرڈر یا پارسل کے بارے میں جاننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں:
- واٹس ایپ: 03394148413
- ای میل: info@shehadenaab.pk